بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ ایک امریکی لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ یہ طیارہ خلیج فارس کے پانیوں میں گر کر تباہ ہؤا۔
اس اعلان کے مطابق یہ طیارہ ایرانی جزیرے 'قِشم' کے جنوب میں سپاہ پاسداران کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا نشانہ بنا کر گر گیا اور ایرانی جزیروں قشم اور ہنگام کے درمیانی پانیوں میں ڈوب گیا۔
طیارے کے پائلٹ یا پائلٹوں کے بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں ہؤا۔
یاد رہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اس سے پہلے کئی ایف-15، ایف-16 اور ایف-18 نیز ریفیولنگ ایئر ٹینکرز مار گرائے ہیں اور کئی ایئر ٹینکرز اور آواکس طیارے مقبوضہ فلسطین اور سعودی عرب میں اڈوں پر تباہ کر دیئے ہیں اور متعدد ہیلی کاپٹرز بھی عراق اور کویت میں فضا میں یا زمین پر نشانہ بنا کر تباہ کئے گئے ہیں؛ جبکہ اب تک تقریبا 4/5 ارب ڈالر کے 155 جدیدترین امریکی صہیونی ڈرون طیارے بھی مار گرائے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے اپیسٹینی پیڈوفائل صدر نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کا ایئرڈیفنس نظام مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے! جھوٹ پر جھوٹ، جسے صرف غلام ذہن رکھنے والے قبول کر سکتے ہیں۔
"وما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم"
ـــــــــــــــــــــــــ
110
آپ کا تبصرہ